جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ویکسین لگوانے پر عوامی رویہ غیر سنجیدہ ہوگیا

غیر سنجیدہ

لاہور : ویکیسن نہ لگوانے والوں کی شرح میں اضافہ ہوگیا، بغیر ویکیسن کے افراد کو سہولیات کی دستیابی سے عوامی رویہ غیر سنجیدہ ہوگیا۔

ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پیٹرول، بس، ٹرین، شاپنگ مال اور سم بند کرنے کی بھی شرظ عائد کی گئی۔ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے عوام بھی غیر سنجیدہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا وائرس سے مزید 68 اموات

گزشتہ روز لاہور میں 56 ہزار 4 سو 33 افراد نے ویکسین لگوائی۔ چند روز قبل یومیہ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 65 ہزار کے قریب تھی۔

پابندیاں لگنے کے اعلان پر یومیہ ایک لاکھ سترہ ہزار کے قریب افراد نے ویکسین لگوائی۔ عوامی غیر سنجیدگی کے باعث تعداد بڑھنے کی بجائے تقریباً نصف ہوگئی۔

متعلقہ خبریں