جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا کی چوتھی لہر کے باعث عوام عید سادگی کے ساتھ منائیں : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

کورونا کی چوتھی

پشاور : وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی چوتھی لہر کے پیش نظر عوام عید سادگی کے ساتھ اپنے گھروں میں منائیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نماز عید چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ادا کی۔ صوبائی کابینہ اراکین شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش کے علاوہ چیف سیکریٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے وزیر اعلیٰ کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام سمیت پوری قوم کو عید الاضحٰی دلی مبارکباد ہو۔ عیدالاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں : گورنر سندھ

انہوں نے کہا کہ عید الاضحٰی ہمیں ایثار، قربانی، محبت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں رضائے الٰہی کے حصول اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ معاشرے کے صاحب ثروت افراد اس خوشی کے موقع پر اپنے اردگرد نادار لوگوں کا خاص خیال رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا اللہ تعالٰی کی خوشنودی کا حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ کورونا وباء کی چوتھی لہر کے پیش نظر عوام عید سادگی کے ساتھ اپنے گھروں میں منائیں۔ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور آس پاس صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور عید کی خصوصی ڈیوٹی پر مامور طبی عملے اور پولیس اہلکاروں کو عید کی خصوصی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں