جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیئے: ڈبلیو ایچ او

پاکستان

جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دنیا کو پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ایسے سات ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جنہیں مستقبل کی عالمی وباؤں سے مقابلے کے لیے قابلِ تقلید مثال قرار دیا گیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کو دی گئی ایک بریفنگ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈاہنم نے 7 ایسے ممالک کو قابل تقلید مثال کے طور پر پیش جن سے پوری دنیا عالمی وباؤ سے مقابلہ سیکھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا بحران 2 سال سے پہلے ختم ہوجائے گا : عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان ممالک میں پاکستان، اٹلی، تھائی لینڈ، منگولیا، موریشیئس اور یوروگوائے شامل ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے پولیو وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے انفرااسٹرکچر کو کورونا وبا کی روک تھام کے لیے استعمال کیا ہے۔

انہوں ںے دنیا بھر کے ممالک کو اپنے نظامِ صحت پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں