زلزلے کی خبر دینے والا مقامی ٹی وی کا نیوز اینکر خود ایک حیرت انگیز خبر بن گیا، زلزلہ کے جھٹکے جاری تھے مگر اینکر بلا خوف اور گھبراہٹ کے اینکرنگ کے فرائض انجام دیتا رہا۔
سوشل میڈیا پر پشاور کے مقامی نیوز چینل کے نیوز اینکر شاہ فیصل کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں ہر دیکھنے والا داد دے رہا ہے
Peshawar, Pakistan: A local Pashto TV channel Mahshriq TV anchor during the #earthquake, kept calm and continued with his anchoring. pic.twitter.com/rnwXvmMOdp
— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) March 21, 2023
نیوز اینکر شاہ فیصل، 6.8 شدت کے زلزلے کے دوران عمارت کی پانچویں منزل پر موجود اسٹوڈیو سے ناظرین کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے رہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عقب میں موجود نیوز روم کا عملہ اپنی جان بچانے کی خاطر محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگتا پھر رہا ہے جبکہ نیوز اینکر بلا خوف فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے یہاں تک کہ زلزلے کے جھٹکوں سے کیمرہ تک ہل جاتا ہے۔
نیوز اینکر شاہ فیصل نے تو دلیری کا مظاہرہ کیا البتہ یہ کام درست نہیں کیونکہ انسانی جان ہر حال میں مقدم ہے او زلزلے جیسی قدرتی آفات کے دوران پہلے اپنی جان بچانی چاہیئے۔
یہ پڑھیں :خیبر پختونخوا میں زلزلے سے دو افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوئے : پی ڈی ایم اے