جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

شادی کے دوران گھوڑا بدک کر باراتیوں پر چڑھ دوڑا، کئی افراد زخمی، ویڈیو وائرل

شادی

اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے ہمیر پور میں شادی کی تقریب کے دوران گھوڑے کے بدکنے سے کئی باراتی زخمی ہوگئے۔

باراتی لاؤڈ اسپیکر پر تیز آواز میں گانے لگا کر رقص کرتے اور جشن مناتے ہوئے بارات لے کر جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گھوڑے پر سوار کتے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچادی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھوڑے کو یہ رش نہ بھایا اور وہ بدک کر باراتیوں پر چڑھ دوڑا۔

تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں