جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دوسرا ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 236 زنز بنا کر آؤٹ

پاکستان

ساؤتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا رکھے تھے، رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

محمد رضوان نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی اور وہ اپنے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اسٹیورٹ براڈ کا شکار ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 4 جب کہ جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 60، بابراعظم نے 47 اور اظہر علی نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں

متعلقہ خبریں