جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بجلی کی قیمت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے کوئلہ کی درآمد پر ڈیوٹی کم کردی گئی

کوئلہ کی درآمد

اسلام آباد : آئی پی پیز کی طرف سے کوئلہ کی درآمد پر ڈیوٹی دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی۔

سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر نے بتایا کہ کوئلہ، آلو، پیاز اور ٹماٹر کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے۔ آئی پی پیز کی طرف سے کوئلہ کی درآمد پر ڈیوٹی دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کے ٹیرف کو بڑھنے سے روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کا نئے فائنینس بل میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کے مطابق کوئلے کی قیمت بڑھ گئی ہے، اس لیے ڈیوٹی کم کی گئی ہے، تاہم ابھی ان کو شیڈول میں شامل نہیں کیا۔ کیونکہ کابینہ نے جمعہ کو منظوری دی۔ پاکستانیوں کو دبئی لندن یا نیویارک کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی کی قیمت پر ایک فیصد کیپٹل ویلیو ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ خبریں