جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان میں پہلی دفع ای گیمنگ مقابلوں کا انعقاد

گیمنگ کا

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے ‘گیرینا’ کے ساتھ اس ضمن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، کھیلوں میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے کہ وہ 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ای گیمنگ لانچ اور مقابلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پاکستان پہلی مرتبہ ای سپورٹس میں داخل ہو رہا ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ای سپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات نے ‘گیرینا’ کے ساتھ اس ضمن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، گیرینا دنیا کی مشہور کمپنی ہے، بیگو کے تعاون سے فری فائر پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی ٹورنامنٹ منعقد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور سے تاشقند ٹرین نیٹ ورک سی پیک اور ای یو کو آپس میں ملا دے گا : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ اس گیم میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی جس میں دو ملین ڈالر کے انعامات ہیں، کھیلوں میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے کہ وہ 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں، ویڈیو گیمز کی مجموعی مارکیٹ 200 بلین ڈالر عبور کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیمرز کیلئے خوشخبری، بغیر بیٹری والی گیمنگ ڈیوائس متعارف

انہوں نے کہا کہ ای سپورٹس کی طرف ہم نے بڑا قدم اٹھایا ہے جس میں ہمارے بچے ای سپورٹس میں حصہ لے سکیں گے۔ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای سپورٹس ٹورنامنٹ ہے،

جیسے جیسے ہم آگے جائیں گے اس کے ثمرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 567 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جس میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، اس ٹورنامنٹ سے ای سپورٹس کو فروغ ملے گا، دنیا کی بڑی کمپنیاں بھی اس پول میں آئیں گی، پاکستانی نوجوانوں کو ای سپورٹس کی صورت میں ایک بڑا موقع میسر آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں