جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

افغانستان میں زلزلہ : خیبر پختونخوا حکومت کا ڈاکٹرز کو سرحدی علاقوں پر بھجوانے کا فیصلہ

سرحدی علاقوں پر

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے میڈیکل ٹیمیں سرحدی علاقوں پر بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ متاثرین کے علاج کے لئے ڈاکٹروں سے رضاکارانہ مدد کی اپیل کی گئی۔

افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے باعث وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ زخمیوں کی طبی امداد کے لئے میڈیکل ٹیمیں شمالی وزیرستان بھیج رہے ہیں۔ سرحدی علاقوں پر بھی ڈاکٹروں کی ٹیم بھجوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی بار بجٹ میں اقلیتوں کے لیئے دو ارب رکھے گئے : معاون خصوصی خیبر پختونخوا

ینگ ڈاکٹرز نے رضاکارانہ سروسز کی پیشکش کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں