جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

منہ چلانا آسان اور ملک چلانا مشکل ہے : خرم دستگیر

منہ چلانا آسان

اسلام آباد : خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے کہا کہ یہ نالائق اور بے عقل حکومت عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، منہ چلانا آسان ہے اور ملک چلانا مشکل ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خرم دستگیر خان نے کہا کہ پچھلے سال 544 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس دی گئیں۔ تقریر میں کہا کہ کوئی ضمنی گرانٹس نہیں دے رہے۔ منہ چلانا آسان ہے اور ملک چلانا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ کی منظوری : اپوزیشن نے اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا : شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ خوردونوش کی مہنگائی مسلم لیگ ن کے دور میں ایک فیصد اور اب 24 فیصد ہے۔ 12  ہزار ارب سے زائد کے قرضے عوام نے نہیں حکومت نے لیے ہیں۔ یہ نالائق اور بے عقل حکومت عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل اور کورونا سے عوام مر رہے ہیں۔ حکومت میں آنے سے قبل کے تمام مفروضے ناکام ہوئے ہیں۔ دو سو تیس ارب ڈالر کی کرپشن کہاں ہے؟؟ جو غلطیاں کر رہے ہیں اس کو ماننا سیکھیں۔ ہم نے بھی جو غلطیاں کیں اس کو مان رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں