جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی کسی بھی چیٹ کو چھپانے کا آسان طریقہ

واٹس

سان فرانسسکو: آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے خفیہ فیچرز کے بارے بتائیں گے، اس فیچر کو استعمال کرنے کے بعد آپ کسی بھی گروپ یا دوست سے ہونے والی چیٹ کو ان باکس سے غائب کر کے بات چیت کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

چیٹ کو ان باکس سے علیحدہ کرنے یا چھپانے کا طریقہ

کسی بھی گروپ یا دوست کے نمبر کو کلک کر کے رکھیں گے تو اوپر تین آپشن، پن، ڈیلیٹ اور آرکائیو کا آپشن نظر آجائے گا۔

آپ آرکائیو کے آپشن پر کلک کریں گے تو وہ گروپ یا دوست کی چیٹ ان باکس پر نظر نہیں آئے گی بلکہ یوں سمجھیں کہ ایک خاص فولڈر کی صورت نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میسج ری ایکشنز؛ واٹس ایپ نے نیا فیچر پیش کردیا

آرکائیو چیٹ لسٹ میں سب سے اوپر حتیٰ کہ پن کی جانے والی چیٹ سے بھی اوپر نظر آئے گی، جسے کھول کر آپ چیٹ پڑھ سکتے اور بات چیت کرسکتے ہیں۔

چیٹ کو آرکائیو سے ہٹانے کا طریقہ

آپ کو سیٹنگز، چیٹ کے آپشن میں جاکر آرکائیو چیٹ کے آپشن کو آن کرنا ہوگا، جس کے بعد سامنے ان آرکائیو کا آپشن آئے گا، اس پر کلک کر کے آپ چیٹ کو ان باکس میں لاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں