سبسڈی کا فائدہ غریب عوام کو نہ مل سکا،اسٹورز میں اشیاء ہی موجود نہیں

تھر: رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز کو ملنے والی دو ارب کی سبسڈی کا فائدہ غریب عوام کو نہ مل سکا۔ تھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا ئے خورونوش ہی موجود نہیں۔

اسٹور انچارج کہتے ہیں ابھی تک کوئی سامان نہیں بھجوایا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کی سبسڈی جاری کی تھی لیکن قحط زدہ علاقے تھر میں چھ ماہ سے یوٹیلٹی اسٹورزپر اشیاء نہیں بھیجی گئی ۔

شہری بھی حکومت کے خلاف بول پڑے، ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک پر سستا بازار لگایا جائے،جس میں آٹا،چائے، چینی،گھی،تیل، مصالحہ جات سمیت دیگر اشیا رکھی جائے تاکہ غریب لوگ اس رمضان المبارک میں سستے دام پر کھانے پینے کی اشیاء خرید سکیں۔