جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ای سی سی کی کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری

ویکسین کی خریداری

اسلام آباد : ای سی سی نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے رکن ممالک کو کورونا ویکسین تک رسائی کیلئے 2 کروڑ ڈالر مختص

پہلے مرحلے میں 1 کروڑ افراد کیلئے ویکسین خریدی جائے گی۔ ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز اور 65 سال یا زیادہ عمر کے بزرگ شہری ترجیح قرار دیئے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق ان طبقات کو سب سے پہلے ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ای سی سی نے پنجاب کو 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔

متعلقہ خبریں