جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ای سی سی اجلاس، پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری

پاک ایران سرحد پر باڑ

اسلام آباد : ای سی سی نے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ ای سی سی نے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی سی کا اعزاز، ڈھائی ماہ کے دوران 100 بچوں کے دل کا کامیاب آپریشن

ایرا کے لیئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ، پی آئی اے کو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیش سپورٹ دینے اور آزاد کشمیر کو سال 2021-22 کے دوران گندم کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں