جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاک افغان تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے : اسد قیصر

رکاوٹوں کو دور کرکے

اسلام آباد : اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم 2020 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیمینار سے پاک افغان تعلقات کو فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک غربت اور عدم استحکام کے خلاف مشترکہ اتحاد قائم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے اگر افغانستان سے واپس جانے کا فیصلہ بدلا تو یہ اس کی غلطی ہوگی : گلبدین حکمت یار

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا پاک افغان پارلیمانی گروپ دو طرفہ تعلقات میں کردارادا کررہا ہے۔ کورونا کے باعث پاک افغان دو طرفہ تجارت متاثر ہوئی۔ تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کو سہولت پہنچانے سے پاک افغان تجارت کے حجم میں اضافہ ہوگا۔ تاجروں کو سہولت دینے سے غربت میں کمی ہوگی۔ کچھ عرصہ قبل 28 روز میں کنٹینر افغانستان پہنچتا تھا، اب 5 روز میں پہنچ جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں