جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اقتصادی طور پر بہتری آئی : وزارت خزانہ

ماہ میں اقتصادی

اسلام آباد : وزارت خانہ کی رپورٹ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں اقتصادی طور پر بہتری آئی ہے۔

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٴٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ‏ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ ‏مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں اقتصادی طور پر بہتری آئی ہے۔

‏ترسیلات زر 26.5 فیصد اضافے سے 9.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔ ‏ڈالر کے مقابلے روپے میں استحکام اور مہنگائی میں کمی ہوئی۔ ‏رواں مالی سالی کے پہلے چار ماہ میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تعمیراتی سیکٹر کے لیے خصوصی پیکیج سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوئیں : عبدالحفیظ شیخ

‏کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 1.3 فیصد سرپلس رہا۔ ‏برآمدات میں 10.3 فیصد اور درآمدات میں 4 فیصد کمی رہی۔ ‏تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 6.7 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‏براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 50.7 فیصد کی کمی ہوئی۔ ‏زرمبادلہ ذخائر 20.55 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ‏جولائی سے اکتوبر تک حکومتی اخراجات ایک ہزار 963 ارب روپے رہے۔ ‏کاروباری طبقے اور صارفین کا اعتماد بحال ہونے سے معاشی شرح نمو میں بہتری متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں