جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، آئی ایم ایف سے جلد معاملات طے پا جائیں گے: وزیر خزانہ

مفتاح

اسلام آباد: مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جو کہہ رہے ہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے ایسا کچھ نہیں، ملک میں کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، بجٹ میں امیر لوگوں سے قربانی مانگی، غریب کو ریلیف دیا، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل تک آگئی، چین نے مشکل میں ہماری مالی مدد کی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو کہہ رہے ہیں کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے ایسا کچھ نہیں، ملک میں کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روس تیل خریدنے نہیں جارہے کیونکہ یہ امریکا سے ڈرتے ہیں: شوکت ترین

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ بھی پی ٹی آئی کی نااہلی تھی، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں بجلی کی کیپسٹی زیادہ ہے جو بے بنیاد بات ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمے دار بھی پی ٹی آئی حکومت ہی ہے، کاش پی ٹی آئی حکومت عقل مندی سے کام لیتی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔ افغانستان، افریقا اور دیگر ممالک سے کوئلہ آرہا ہے، ہم نے جو پلانٹس لگائے تھے وہ بھی پی ٹی آئی دور میں بند تھے، بجلی کی کیپسٹی بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، پنجاب حکومت اپنے پیسوں سے بجلی پر سبسڈی دے رہی ہے، ہم غریب کو ریلیف دیتے ہیں تو پی ٹی آئی آگے دیوار بن جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں