جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سندھ میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے یکم مئی تک بند رکھنے کا اعلان

مئی

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ بھر میں پہلی تا آٹھویں تک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں اب یکم مئی تک کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے تدریسی عمل معطل رہے گا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ میں وائرس کے بڑھتے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم مئی تک نجی و سرکاری اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں تک تدریسی عمل معطل رہے گا جب کہ ہوم ورک، آن لائن، واٹس اپ اور ای میل سمیت دیگر متبادل ذرائع سے تعلیمی عمل جاری رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ کلاس نویں سے بارہویں تک کے بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی۔ تمام سرکاری اور نجی اسکولز جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ خبریں