جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت کی جانب سے خٹک برادران کو ملانے کی کوششیں تیز

خٹک برادران

پشاور : سینیٹ انتخابات میں مزید کسی نقصان سے بچنے کے لیئے حکومتی اراکین متحرک ہوگئے، خٹک برادران کے اختلافات دور کرکے ملانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پرویز خٹک اور لیاقت خٹک میں فاصلے ختم کرنے کے حوالے سے وفاقی ذمہ داران نے ملاقاتیں کیں۔ اسد قیصر، صادق سنجرانی، جان جمالی لیاقت خٹک کی ناراضگی دور کرنے سرگرم ہیں۔ پرویز خٹک کو بھی منایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخابات نوشہرہ : ن لیگ پر دھاندلی کا الزام، بہت بڑا گھپلا ہوا : پرویز خٹک

حکومتی جرگے نے لیاقت خٹک سے ملاقات کی، تحفظات سنے تاہم تاحال مزید پیش رفت نہ ہوسکی۔ خٹک برادران کے اختلافات ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ انتخابات پر بھی اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں