جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے : وزیر اعظم

خاطر خواہ نتائج

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل، گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر ہیں، لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلانٹس کی مرمت کرکے انہیں قابل استعمال بنایا گیا ہے۔ سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی ایک ایک پائی بچانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ عالمی منڈیوں میں تیل، گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امتیاز شیخ کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک سے رابطہ، بجلی میں کمی کی شکایت

ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے۔ کوششوں کے اب تک خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔ پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے گیس خرید رکھی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ بجلی کاٹتے ہیں تو عوام بد دعائیں دیتے ہیں۔ گیس کاٹتے ہیں تو انڈسٹری کو دھچکا لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں