جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مصری میڈیا ٹائیکون کو یتیم لڑکیوں سے جنسی استحصال کرنے پر جیل بھیج دیا گیا

یتیم لڑکیوں

قاہرہ : مصر کی عدالت نے ایک میڈیا ٹائیکون کو یتیم لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے پر تین سال قید کی سزا سنادی ہے۔

مصر کی ایک عدالت نے حکومت سے قریبی روابط رکھنے والے ایک میڈیا ٹائیکون محمد الامین کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور اپنے قائم کردہ یتیم خانے میں کم عمر یتیم لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس یوکرین جنگ، گندم بحران کا خدشہ، مصر میں نو ماہ کا ذخیرہ رہ گیا

ملزم متعدد بااثر میڈیا اداروں کے مالک تھے۔ انہیں اس سال کے شروع میں یتیم خانے میں جنسی زیادتی کے الزامات کو مسنگ چلڈرن نامی ایک انسانی تنظیم کی جانب سے عام کیے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ انہوں نے اپنے اختیار اور لڑکیوں کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ الامین نے الزامات سے انکار کیا ہے اور وہ سزا کے خلاف اپیل کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں