جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی طیارہ حادثہ : عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی : فیاض الحسن چوہان

عید الفطر سادگی

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے کے دردناک واقعے کے باعث عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے پر پوری قوم سوگوار ہے۔ 22 کروڑ پاکستانی شہید مسافروں کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی طیارہ حادثہ قومی سانحہ ہے : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ دردناک واقعے کے باعث عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی۔ وزیرِ اعظم کی ہدایات پر انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والے گھروں کے رہائشیوں کو متبادل مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ حکومت تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں