جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا میں مبتلاء مزید 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

8 افراد

اسلام آباد : کورونا وائرس سے مزید 8 افراد کی جان چلی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 128 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 554 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : این سی او سی کو 12 سے 18 سال عمر کے طلباء کی کورونا ویکسینیشن پر اطمینان

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 566 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 78 ہزار 114 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اشارعیہ 2 فیصد رہی، ایک ہزار 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں