جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان : تیز رفتار کوچ الٹنے سے دو لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق

کوچ 8 افراد

حب : بلوچستان قومی شاہراہ پر بیلہ کے مقام پر مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں لیویز چیک پوسٹ پر تعینات دو اہل کار سمیت 8 افراد جان سے چلے گئے۔

لسبیلہ قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثہ کئی جانیں لے گیا۔ تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ دو اہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان : بس میں فائرنگ سے دو مسافر جاں بحق، ملزم گرفتار

انچارج ایدھی بلوچستان کے مطابق حادثے میں پندرہ سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کوچ تیز رفتاری کے باعث لیویز چیک پوسٹ سے جا ٹکرائی تھی۔ مورچے میں بیٹھے دو اہل کار بھی زد میں آکر جان سے گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے قومی شاہراہ پر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

متعلقہ خبریں