جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ایک بار پھر پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کا اعلان

پاکستان

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کی 2020 کا انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کلینڈر جاری کردیا۔ اس سال پاکستان کی ٹیمیں سات مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لیں گی اور ایک بار پھر پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی ویمن جونئیر ہاکی ٹیم 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں جونئیر ویمن ایشیا کپ میں حصہ لے گی، قومی جونئیر ہاکی ٹیم اپریل مئی میں ٹریننگ ٹور کرے گی۔

گیارہ سے اٹھارہ اپریل تک قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، جون اور جولائی کے مہینے میں سینئر ٹیم کا ٹریننگ ٹور ہوگا۔

قومی جونئئر ٹیم 4 سے 12 جون تک ڈھاکہ میں جونئیر ایشیا کپ میں حصہ لے گی، ہاکی قومی ہاکی ٹیم سال کا اختتام 17 سے 27 نومبر تک مینز ایشین چیمیئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔

ستمبر میں قومی سینئر ہاکی چیمئن شپ ہوگی، اکتوبر میں پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کا ایک بار پھر اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں