جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایک اور بس میں آگ لگ گئی، پشاور بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل

سروس

پشاور: ایک اور بس میں آگ لگنے کے بعد بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا، بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی بسوں کو نقصان پہنچانے اور شرپسندی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپیکشن کی جائے گی، مسافروں کی حفاظت کی خاطر بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں