جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

ایل سلواڈور

سان سیلواڈور : ایل سلواڈور کی حکومت نے بٹ کوائن کو قانونی شکل دے دی، صدر نے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کی کانگریس نے صدر ناوب بوکل کی تجویز کی توثیق کرتے ہوئے بٹ کوائن کو قانونی قرار دے دیا ہے۔

اس سلسلے میں ہونے والی ووٹنگ میں 84 میں سے 26 افراد نے بٹ کوائن کو قانونی قرار دینے کے حق میں ووٹ ڈالے۔

قانون سازی کے بعد 90 دنوں میں امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ بٹ کوائن کو بھی ایل سلوا ڈور کی قانونی کرنسی قرار دے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : بٹ کوائن کے ذریعے شام میں داعش کو پیسے بھیجنے کا انکشاف

اس نئے قانون کے تحت ہر کاروبار کے لیے چیزوں اور خدمات کے لین دین کے لیے بٹ کوائن قبول کرنا لازمی ہوگا۔

ایل سلوا ڈور کے صدر نے اس فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیا اور کہا کہ اس سے بیرون ملک موجود شہریوں کو رقوم گھروں میں بھیجنے میں زیادہ سہولت ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں