جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن نے الزامات لگانے پر فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری

نوٹسز

اسلام آباد: وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن پر الزامات، الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا کی جانب سے الیکشن کمیشن کی توہین کی گئی ہے: شازیہ مری

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نےدونوں وفاقی وزراسے الزامات کے ثبوت مانگ لیے۔

واضح رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر یلغار کردی تھی اور الزام عائد کیا کہ تھا الیکشن کمیشن حکومت کا مذاق اڑا رہا ہے اس نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں