جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن کا خادم حسین رضوی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری

پیش ہونے کا نوٹس

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں آئندہ سماعت پر خادم حسین رضوی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن میں اسلام آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

ڈی آئی جی پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش رپورٹ جمع کرائی اور بتایا کہ عدالت نے خادم حسین رضوی کو مفرور قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیض آباد دھرنا: الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور اور وزارت داخلہ حکام کو طلب کر لیا

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کی رپورٹ کے بغیر عدالت کیسے کسی کو مفرور قرار دے سکتی ہے، پولیس کو معلوم ہے کہ اس وقت خادم حسین رضوی کہاں ہے؟

ڈی آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ہمیں خادم حسین رضوی کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں، خادم حسین رضوی پر 2 کیسز گجرات اور ایک بہاولپور میں درج کیے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی مقدمے میں خادم حسین رضوی کو سزا نہیں سنائی گئی، مجموعی طور خادم حسین رضوی کے خلاف 46 درخواستیں مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ڈی آئی جی پنجاب کی رپورٹ کو کیس کا حصہ بنا دیا گیا، جبکہ خادم حسین رضوی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا، خادم رضوی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں