جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن کو خود حلیم عادل شیخ پر ایف آئی آر کٹوانی چاہیئے : سعید غنی

الیکشن کمیشن کو خود

کراچی : سعید غنی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کی گرفتاری سے پی ٹی آئی والے خوش ہیں، الیکشن کمیشن کو خود حلیم عادل شیخ پر ایف آئی آر کٹوانی چاہیئے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہمارے دو امیدوار کامیاب ہوئے۔ سانگھڑ میں پی ٹی آئی کو 42 ہزار اور ملیر میں 19 ہزار سے ہرایا۔ بلوچستان میں بھی جے یو آئی کامیاب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عام انتخابات میں زیادہ ووٹ ملے تھے۔ تباہ کن مہنگائی نے پی ٹی کی مقبولیت میں کمی کی ہے۔ دواؤں اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ لوگ پی ٹی آئی سے تنگ آکر پی ڈی ایم جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مراد علی شاہ نے مجھے ختم کرانے کا پلان بنایا : حلیم عادل شیخ

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ڈر ہے کہ خفیہ رائے شماری ہو۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ان کے اپنے ممبران ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کھڑے ہیں، رابطے تو کریں گے، ہم اور امیدوار بھی کریں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کے لوگ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر ووٹنگ عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی، پولنگ کے دن عوامی نمائندے پر حلقے میں جانے پر پابندی ہوتی ہے، وہ مسلح جھتے اپنے ساتھ لے کر پھرتا رہا۔ جن لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر پھر رہا تھا ان کے اوپر مقدمات درج ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاگل پن کی حد تک جاتے ہیں، میڈیا پر آنے کا شوق ہے، تبھی حلیم عادل شیخ ایسی حرکتیں کرتا رہتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو خود حلیم عادل شیخ پر ایف آئی آر کٹوانی چاہیئے۔

متعلقہ خبریں