جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

الیکشن کمشنر کی تقرری کو سپریم کورٹ لے جانا غیر ضروری ہے : شبلی فراز

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے کو سپریم کورٹ لے جانا غیر ضروری ہے۔ پارلیمنٹ اور سیاسی نظام کمزور ہوگا۔

قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے کو سپریم کورٹ لے جانے کو غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہر معاملے کو عدالتوں میں لے جانا پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کا مترادف ہے۔ آئینی معاملات کو عدالتوں میں لے جانے سے پارلیمنٹ اور سیاسی نظام کمزور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چیف الیکشن کمیشن کے معاملے پر عدالت جاتی ہے تو یہ غیر ضروری اقدام ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے چار ممبرز میں سینئر ترین ممبر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ہوگا۔

سینیٹ کے قائد ایوان نے کہا کہ پارلیمانی مسائل کو پارلیمان میں زیر بحث لانا چاہتے ہیں، بجائے کہ عدالت میں زیر بحث لائیں۔  

متعلقہ خبریں