جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا فیصلہ

کراچی اور حیدرآباد

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات کیس کا فیصلہ 15 نومبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں سندھ حکومت کی 90 روز کے لیئے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کھٹائی میں پڑگئے، اساتذہ کا الیکشن ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت، وفاقی وزارت داخلہ کی درخواستوں کا جائزہ لیا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اس دوران سنا گیا۔ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔

متعلقہ خبریں