قبائلی اضلاع انتخابات : کرم ایجنسی، خواتین ووٹرز کا سی سی ٹی وی کیمروں پر ووٹ کاسٹ کرنے سے انکار

اسلام آباد: قبائلی خواتین نے سی سی ٹی وی کیمروں کے باعث ووٹ کرنے سے انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن ترجمان الطاف خان کے مطابق الیکشن کمیشن کو سی سی ٹی وی کمیروں کے خلاف شکایت موصول ہوئی، جس میں پاراچنار،کرم ایجنسی کی خواتین کا سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں ووٹ کاسٹ کرنے سے انکار کرنا تھا۔

شکایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آر او کرم ایجنسی کو فون کیا، ڈی آر او نے خواتین کو یقین دہانی کرائی کیمرے صرف سکیورٹی کیلئے ہیں۔ تحفظات دور ہونے پر گیارہ خواتین نے ووٹ کاسٹ کرلیا۔