جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب : جام کمال کی پیر پگارا سے ملاقات

پیر پگارا

کراچی : وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پیر پگارا سے کنگری ہائوس میں ملاقات کی۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی سربراہی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے حر جماعت کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا سے کنگری ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر سید صدرالدین شاھ راشدی، نند کمار گوکلانی اور دیگر موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات اور چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا سینیٹ انتخابات میں جی ڈی اے کے ساتھ پیش آنے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی خواہش کا اظہار

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ افسوس کہ سینیٹ انتخابات میں پیسے کی ریل پیل ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے لوگ شارٹ کٹ اور سائیڈ کٹ کے چکر میں رہتے ہیں۔

جام کمال نے صادق سنجرانی کی حمایت کی درخواست کی، پیر صاحب پگارا نے اتحادی جماعت کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ رہنماؤں نے گورننس مسائل اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں