جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

میر حاصل بزنجو کے انتقال پر سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری

سینیٹ خالی

کوئٹہ : الیکشن کمیشن نے میر حاصل بزنجو کے انتقال پر سینیٹ میں خالی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میر حاصل بزنجو کے انتقال پر سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔ انتخاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو ریٹرننگ افسر تعینات کردیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی 27 اور 28 اگست کو جمع کرائے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی نشست خالی قرار دیدی

امیدواروں کی حتمی فہرست 5 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدوار اپنے کاغذات 6 ستمبر کو واپس لے سکیں گے۔ میر حاصل بزنجو کی وفات کے باعث خالی نشست پر پولنگ بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں