جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آزاد کشمیر میں انتخابات کا اعلان، عوام 25 جولائی کو اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے

25 جولائی

مظفرآباد : چیف الیکشن کمشنر نے آزاد کشمیر انتخابات 2021 کا اعلان کر دیا، 25 جولائی کو کشمیری عوام گڈ گورننس کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا اور ممبران الیکشن کمیشن نے پر ہجوم پریس کانفرنس میں مظفرآباد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے۔

21 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کیئے جاسکتے ہیں، 22 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 27 جون تک اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے۔ 28 جون تک اپیلیں کی جا سکیں گی۔ 30 جون تک اپیل کے فیصلے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں مسافر وین کو حادثہ، تین بچوں سمیت نو افراد جاں بحق

کاغذات نامزدگی کی واپسی 2 جولائی تک ہوسکے گی۔ مد مقابل امیدواران کی فہرست 3 جولائی تک ہونگے۔ انتخابی نشان 4 جولائی تک الاٹ ہونگے۔ امیدواران کی حتمی فہرست نشانات چار جولائی ہونگے۔ آزاد کشمیر کے تینتیس حلقوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

مہاجرین مقیم پاکستان کی نشتوں پر انتخابات الیکشن کمشن آف پاکستان کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔

آزاد کشمیر کے تینتیس جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے بارہ حلقوں میں انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت چار انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اٹھائیس لاکھ سترہ ہزار نوے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹر کی تعداد پندرہ لاکھ انیس ہزار تین سو سینتالیس اور خواتین ووٹرز کی تعداد بارہ لاکھ ستانوے ہزار سات سو تینتالیس ہے۔

متعلقہ خبریں