جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بجلی ایک ماہ کیلئے 2.86 روپے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

بجلی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے 2.86 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، کراچی والوں کیلئے بھی بجلی ایک ماہ کیلئے 1.38روپے مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بجلی کا سنگین بحران، شارٹ فال 8 ہزار 500 میگاواٹ سے بڑھ گیا

نیپرا کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف مئی کے بلوں پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں