جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی 4 روپے

اسلام آباد : سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

‏سی پی پی اے نے نیپرا میں اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔ ‏سی پی پی اے بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کیخلاف جو کرنا ہے کریں لیکن عوام کو گیس اور بجلی تو فراہم کریں

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ‏اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اور ‏فرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی بحلی پیدا کی گئی۔ ‏نیپرا اتھارٹی 30 نومبر کو درخواست کی سماعت کرے گی۔ ‏

متعلقہ خبریں