جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بجلی ایک روپے 36 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ایک روپے 36

اسلام آباد : بجلی ایک روپے 36 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 36 پیسے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کی بجلی پر ٹیکس وصول کرنے کے معاملے کو ایک ماہ میں حل کرنے کا حکم

سی پی پی اے کی درخواست میں بتایا گیا کہ ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ رہی۔ ستمبر میں پانی سے 37.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ کوئلے سے 17.42 فیصد اور فرنس آئل سے 5.82 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 10.10 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 21.40 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ستمبر میں ہوا سے 1.34 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 5.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

متعلقہ خبریں