جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بجلی کی قیمت میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

1 روپے 6 پیسے

اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگیا۔

نیپرا نے اکتوبر اور نومبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا کچرے سے بجلی بنانے کا بڑا فیصلہ

نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 30 دسمبر 2020 کو دونوں مہینوں کی ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفیکیشن کا اطلاق صرف جنوری کے مہینے کے بلوں، لائف لائن کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں