جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اضافے کا امکان

اسلام آباد : مہنگائی کے زور میں عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ 98 پیسے یونٹ مہنگی کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 98 پیسے یونٹ مہنگی کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

نیپرا قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ آج کرے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد ہو گا۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں پانی سے 39.01 فیصد، کوئلے سے 27.31 فیصد، مقامی گیس سے 9.34 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 9.20 فیصد بجلی، ایٹمی ذرائع سے 11.55 فیصد، گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

سی پی پی اے کا مؤقف ہے کہ پیدا کی گئی بجلی پر 25 ارب روپے لاگت آئی۔ نو پیسے فی یونٹ بجلی ٹرانسمیشن لاسز کی نظر ہوگی۔ درآمدی گیس سے 10 روپے 5 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

متعلقہ خبریں