آئی ایم ایف سے معاہدہ، بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے پیکج کا ثمر سامنے آنے لگا، بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخ 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں یکم جولائی سے ایک روپیہ 30 پیسے جبکہ دوسرے مرحلے میں یکم ستمبر کو بھی ایک روپیہ 30 پیسے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتیں بڑھنے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جائیگا، نرخوں میں اضافے سے نیا ٹیرف 12 روپے 98 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر15 روپے 58 پیسے پر آجائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو گردشی قرضہ کم کرنےکی بھی یقین دہانی کروائی ہے، دوسال میں گردشی قرضے کو ایک سو ارب روپے سے بھی کم تک لایا جائیگا۔