جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں بجلی کا شارٹ فال

اسلام آباد: ملک میں بجلی کمی 3500 میگاواٹ سے بھی زیادہ ہوگئی۔ شہری علاقوں اور دیہاتوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔کاروبارٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ 17800 میگاواٹ سے بھی زائد ہے۔ ملک میں بجلی کی پیداوار 14300 میگاواٹ ہے۔ جس کی وجہ سے شہری علاقوں اور دیہاتوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جاری۔ دیہی علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری۔ ملک بھر کے کئی علاقوں میں لائن مینٹینس کے نام پر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کاروبارٹھپ۔ ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی حکام پاور ڈویژن۔ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی بند کی جارہی ہے حکام پاور ڈویژن

متعلقہ خبریں