ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اپنی جگہ ایک خاتون کو سی ای او بنا رہے ہیں، جو اپنی ذمہ داریاں 6 ہفتوں میں سنبھال لیں گی، ایلون مسک نے خاتون کا نام بتانے سے گریز کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر ٹوئٹر کے مختلف شعبوں کو دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیے
ٹیسلا اور اسپیس کے مالک نے اکتوبر 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں۔