جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اقتصادی رابطہ کمیٹی سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور

ایمرجنسی فنڈز

اسلام آباد : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کرلی۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد ای سی سی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کرلی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے مراعاتی پیکیج پر کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی ایک ماہ کے عرصہ میں جامع سفارشات مرتب کریگی، کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن پیٹرولیم حکام اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے نمائندے شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کا حکومت سے آئی ایم ایف معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے روپے کی قدر میں کمی سے پی ایس او اور تیل کمپنیوں کو خسارے کے معاملہ پر مہلت مانگ لی ہے، جبکہ ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پر بلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت بھی کر دی گئیں ہیں۔

ای سی سی نے فاٹا میں نادرا منصوبہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے 27 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور بھی منظور کر لی۔

متعلقہ خبریں