جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اماراتی ائر لائن نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کردیا

تیونس کے پائلٹ

تیونس : عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے تیونس کے پائلٹ کو اسرائیل جانے سے انکار پر معطل کردیا ہے۔

ایمریٹس ائیرلائن نے پائلٹ مونم صاحب التبا کو فلائٹ کو اسرائیلی کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہا تاہم انکار پر انہیں معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ

پائلٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں اور صرف اللہ ہی میرا مددگار ہے۔ ائیرلائن انتظامیہ کے دباؤ کے باعث انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔

خیال رہے کہ تیونس میں سیاستدانوں کی جانب سے پائلٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں