جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یوٹیلیٹی اسٹورز کے خالی پڑے ہوئے ریکس عوام کو منہ چڑانے لگے

لاہور: حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 2 ارب روپے کی سبسیڈی دینے کے اعلان کا بھی کچھ فائدہ عوام کو نہیں پہنچھ سکا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے خالی پڑے ہوئے ریکس عوام کو منہ چڑانے لگے۔ اسٹورز کے باہر  عوام کی لمبی قطاریں حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا مگر کہیں بھی ضروریاتِ زندگی میسر نہ آئیں۔ عوام  کا کہنا ہے کہ کبھی رمضان بازار کی مہنگائی تو کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز کے حالت زار، عوام کے لئے مسائل میں کمی ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔

متعلقہ خبریں