جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

توانائی بحران، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 252 میگاواٹ ریکارڈ

توانائی بحران

اسلام آباد: حکومت توانائی بحران پر قابو پانے میں ناکام، ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 252 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 252 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 248 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی ایک ماہ کیلئے 2.86 روپے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہات اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں