جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اینگن التان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

اینگن

ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن التان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔

اینگن التان کا کہنا ہے کہ شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے کیلئے کمپنی کے ایم ڈی کاشف ضمیر سے پاکستان جا کر ملاقات بھی کی تھی، لیکن کاشف ضمیر نے معاہدے کے تحت مقررہ مدت میں کسی بھی شرائط کو پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاشف ضمیر کی جانب سے میڈیا کو دیے گئے جھوٹے بیانات اور غلط معلومات سے سخت دکھ پہنچا، کمپنی نے معاہدے کے مطابق رقم کا آدھا حصہ بھی ادا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغل غازی کے ہیرو انگین آلتان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ساتھیوں سمیت گرفتار

اینگن التان نے کہا کہ کاشف ضمیر سے اب کوئی واسطہ نہیں اور ان کی کمپنی کے ساتھ مستقبل میں بھی کام کا کوئی ارادہ نہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمپنی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبسڈر معاہدے کو منسوخ کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں