جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ کا آئندہ برس مختصر دورہ پاکستان کا اعلان

انگلینڈ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس مختصر دورہ پاکستان کا اعلان کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔

انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کو کراچی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا دورہ پاکستان، کورونا کے باعث کٹھائی میں پڑنے کا امکان

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے کہا کے انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انگلینڈ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان میں سیریز کھیلے گی۔

اس مختصر سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 16 اکتوبر کو بھارت روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ خبریں